ابنا: ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ، پیر کی شام غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون پر کیا جس میں ایک فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے بیت حانوں میں واقع ایک مسجد کے قریب واقع ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 21 سالہ مصعب موسى الزعانين شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اور فلسطینیوں کے درمیان نومبر سنہ دو ہزار بارہ میں فائر بندی کا سمجھوتہ طے پایا ہے اور اس سمجھوتے پر دستخط کرنے کے باوجود صہیونی ریاست غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی رہی ہے جن میں ابتک انّیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511009
شمالی غزہ میں غاصب صہیونی فوجیوں کے ہوائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔